یو دھرتی علم سرفرازی میں اوج
ملیں صف بصف داٹ حکمت کی فوج
نہ جانوں خط ترا کس بے کطا پر
چلا ہے آج فوج شام لے کر
ہاتف غیب نے یہ آواز فوج اسلام کے کان میں پہونچائی .
(۱۷۳۲ ، کربل کتھا ، ۱۴۲).
یہواہ نے فرمایا کہ بنی اسرائیل کو ان کی فوجوں کے ساتھ مصر کی سرزمین سے نکال لاؤ .
(۱۸۲۲ ، موسی کی توریت مقدس ، ۲۳۰).
حضرت ابو امامہ کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کہیں فوج بھیج رہے تھے میں نے حاضر ہو کر عرض کی کہ یا رسول اللہ میرے لیے دعا کیجیے کہ شہادت نصیب ہو .
(۱۹۲۳ ، سیرۃ النبیؐ ، ۳ : ۵۸۶).
فوج میں جنرل موسیٰ سمیت کئی جرنیل تشویش میں پڑگئے .
(۱۹۸۷ ، شہاب نامہ ، ۸۸۵).
فوجِ الفاظ کی بھرتی ہے نسیم
شعر پرکن سے ہیں دیوان بھرے