اسسٹنٹ صاحب نے فریقین سے دریافت کر کے بڑی دیر میں ایک یاد داشت مرتب کی.
(۱۸۹۴، لکچروں کا مجموعہ ، ۱ : ۵۸۴) .
موجودہ حالت میں فریقین کا رائے دینا بالکل ایسا ہے کہ کسی لڑکی سے یہ سوال کیا جائے کہ تم اپنی دادی کی پرنانی کی پھوپھی کی بابت کیا رائے دے سکتی ہو .
(۱۹۳۶، راشد الخیری، نالۂ زار ، ۳۸) .
حکم ہے کہ گواہی کے لئے دو مرد ، اور اگر دو مرد نہ ہوں تو ایک مرد اور دو عورتوں کو گواہ بنایا جائے، گواہی کے لئے چونکہ عورتوں کا فریقین بیع کے سامنے بے پردہ ہونا لازمی تھا .
(۱۹۸۶، سندھ کا مقدمہ ، ۱۳۸) .