مقناطیس حیوانی کی باتیں قابلِ امکان نہیں .
(۱۸۷۷، رسالۂ تاثیرالانظار، ۸ )
اس موقع پر ہمارا یہ مقصد ہے کہ نفس ِ کرامت کے امکان یا امتناع پر بحث کریں .
(۱۹۱۴،حالی ، مقالات، ۱: ۲۸۷ )
شجاعت انسانی کوکیاامکان جو اس کی ثناکےمیدان پراقدام کرے .
(۱۸۰۵، جامع الاخلاق، ب)
جلنے والو تابہ امکاں ضبط سوزغم کرو
آگ جب بھڑکےچراغِ سرحد منزل بنو.
دل کو تھاموں یا تمھیں کیا کیا کروں
وہ مرے بس میں نہ یہ امکاں میں
میرا گواہ میری کوشش سے میرے امکان سے باہر اور میری دسترس سے بہت دور ہے .
(۱۹۱۷، شہنشاہ کا فیصلہ ، ۲۸ )
اے گلِ باغ نزاکت باغ میں امکان کے
تجھ سانئیں دیکھا ہوں میں تیری نزاکت کی قسم
ہوئے ہیں جمع امکان و قدم ذات ِ مقدس میں
محمد میں یہی مطلب تو ہے میمِ مشدد کا
امکان اور وجوب میں نقص اور کمال کی نسبت ہے .
(۱۹۴۰، اسفارِاربعہ ، ۱/ : ۱۰۶۳ )
ایک کلمۂ کن سے عالمِ امکان بنایا .
(۱۸۴۵، حکایاتِ سخن سنج ، ۲ )