لہٰذا پیش ازیں کوئی اس صنعت کا نہیں ہوا مخترع۔
( ۱۷۳۲ ، کربل کتھا ، ۳۸ )
وہ مکان میرے نزدیک منحوس ٹھہرا ، لہٰذا اس کی مرمت اور تیاری موقوف کی۔
( ۱۸۰۲ ، باغ و بہار ، ۱۰۹ )
عمرو کو ہوشیار سحر دفع کرکے کیا لیکن بے حس و حرکت رکھا ۔۔۔۔ لہٰذا عمرو کی جو آنکھ کُھلی اپنے تئیں مقام پر بہار اور جلسۂ حسینانِ طرح دار میں پایا۔
( ۱۸۸۲ ، طلسمِ ہوشربا ، ۱ : ۳۸۰ )
میں نے ابراہیم لودھی کا گھر لوٹا تھا ، اس واسطے میں بھی بدمعاش ہوں آپ نے میرا گھر لُوٹا لہٰذا آپ بھی بدمعاش ہیں۔
( ۱۹۱۴ ، غدر دہلی کے افسانے ، ۱ : ۱۴۶ )
لہٰذا مہربانی فرما کر موجودہ المناک ، دردناک صورتحال کا مکمل قلع قمع ہونے تک مجھے معاف فرماو۔
( ۱۹۸۸ ، تبسم زیرِ لب ، ۱۹۵ )