( تاریخی ا ُصول پر )


کُتّا (ضم ک ، شد ت) امذ  

۱. کلبی نسل کا بھونکنے والا گوشت خور چوپایہ جس کی بہت سی قسمیں ہیں مثلاً جنگلی ، پالتو ، شکاری وغیرہ ، یہ چوکیدار اور سراغ رسانی کا کام بھی کرتا ہے.
۲. کُتے کی طرح پاجی ، ذلیل (ایک طرح کی گالی) .
۳. ایک گھاس جس کے بال کپڑوں پر لپٹ جاتے ہیں اور اس میں خارخار ہوتے ہیں.
(فرہنگِ آصفیہ)
۴. (کنایۃً) پیٹ ، غلام اور امرأ کے دروازے کا دربان ؛ رشوت خور وغیرہ جیسے یہ کتّا (پیٹ) ہر وقت کھانے کی فکر میں لگا رہتا ہے ، آدمی پیٹ کا کتّا (غلام) ہے وغیرہ.
۵. طالب ؛ آرزومند ؛ ما نگنے والا ؛ حریص ؛ لالچی .
(فرہنگِ آصفیہ ؛ جامع اللغات ؛ علمی اُردو لغت)
۶. (مجازاً) وی پُرزہ جو کسی مشین وغیرہ کے دوسرے پُرزوں کو حسبِ ضروری رو کتا ہے ؛ گھوڑا ، گیرہ.