ایک بار ایک صحافی جاہلیت کا اپنے ایک قصّہ بیان کر رہے تھے.
(۱۹۱۴ ، سیرۃ النبیؐ ، ۳۹۲:۲)
کسی کا قصّۂ غم قصّہ خواں سنائے جا
کہ سو چلا ہے زمانہ اسے جگائے جا
(۱۹۵۰ ، صفی ، د (مقدمہ) ، ۲۳)
۲. باتوں کا سلسلہ ، بیان کا سلسلہ .
میں تو کھڑکی میں سر رکھ کر سو گیا معلوم نہیں یہ قصّے ... کب ختم ہوئے.
(۱۹۳۳ ، طنزیات و مضحکات ، ۲۱۸)
۳. بیان ، ذکر ، تذکرہ ، سرگزشت.
خدا کہا ہر یک پیغمبراں کا قصّہ بولے ہیں.
(۱۶۰۳ ، شرحِ تمہیدات ہمدانی (ترجمہ) ، ۲۶)
پھر (کذا) یوں کہا یا رسولِ خُداّ
عجایب میں دیکھا ہے سن لو قصا
(۱۷۶۹ ، آخرِ گشت ، ۴۷)
انگلستان کی پارلیمنٹ نے مظالمِ آرمینیا کا قصّہ بڑے زورشور سے پھر شروع کردیا ہے.
(۱۸۹۳ ، بست سالہ عہدِ حکومت ، ۳۷۹)
ابراہیم علیہ السّلام کا قصّہ یاد کر کے خاموش بیٹھ گئے.
(۱۹۰۶ ، الحقوق والفرائض ، ۲۹).
قصّہ یوں ہے کہ ایک مرتبہ وہ کہیں جا رہے تھے.
(۱۹۷۲ ، مقالاتِ اختر ، ۱۶۹)
۴. جھگڑا ، بکھیڑا ، قضیہ ، ٹنٹا ، جھنجھٹ.
قصّہ چُک جائے جلد مار بھی ڈال
ننگ تیرا ہے ہاں یہی تو فقیر
(۱۷۹۸ ، میر ، سوز ، د ، ۱۲۰)
قصّۂ اغیار سے رہتا ہے رقیبوں سے فساد
سخت مشکل ہے ملاقات تمہاری رکھنا
(۱۸۵۸ ، امانت ، د ، ۹)
نہ میں ان رسائل ... کا مالک ہوں اور نہ ان کے مالی معاملات یا خرید و فروخت کے قصّوں کا جوابدہ ہوں.
(۱۹۲۴ ، روزنامچۂ خواجہ حسن نظامی ، ۴۰)
علاوہ اس کے ایک قصّہ یہ بھی ہے کہ عموماً اس طبقہ کے افراد کی گفتگو کی بنیاد زیادہ تر حدس پر ہوتی ہے.
(۱۹۵۶ ، مناظر احسن گیلانی ، عبقات (ترجمہ) ، ۳۴۷)
۵. واقعہ ، ماجرا.
ہے مختصر تو یہ قصّہ مری تباہی کا
کہ تھا جو کچھ سو ہوا قوّت مرغ و ماہی کا
(۱۷۹۵ ، قائم ، ک ، ۱۲:۱)
قصّۂ روزِ گزشتہ آنکھ کو شرمائے گا
ہم کو لے چلتے ہو کیوں انکو لحاظ آ جائے گا
(۱۸۶۵ ، نسیم دہلوی ، د ، ۷۲)
ایک واقعہ سنئے ، قصّہ دلچسپ ہے ، بظاہر مذاق معلوم ہوتا ہے.
(۱۹۹۰ ، اُردو نامہ ، لاہور ، ۱۹)
۶. معاملہ.
نہ جانوں قصّہ کیا ہے کہ نپٹ آج
کھڑا ہے مُج پہ ڈپ گردان طرّا
(۱۶۷۲ ، عبداللہ قطب شاہ ، د ، ۵۴)
یہ قصّہ فیصل ہوا.
(۱۸۶۱ ، خطوط غالب ، ۱۰۸)
مجھ میں اُس میں تھا جو قصّہ اُس کا طول ایسا کھنچا
بن گیا جس کا اک افسانہ حکایت رہ گئی
(۱۹۰۳ ، نظم نگاریں ، ۱۴۰)
[ ع : (ق ص ص) ].
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .