سدنگ ناچ ناچیں چتر پاتراں
طربناک مجلس و رامش گراں
کہا پریوں سے ہووے ناچ اور راگ
اُٹھے ووہیں فلک بھی خواب سے جاگ
قاضی الممالک محفل میں رونق افروز ہوئے ناچ موقوف ہوا ۔
(۱۸۹۱ ، بوستان خیال ، ۸ : ۶۱۰)
حریص آدمی اُس ناچنے والی کے مثل ہے جو اپنے ناچ کے سب بھاؤ اور کمالات ایک ہی وقت میں ادا کرنا چاہے ۔
(۱۹۱۰ ، سی پارۂ دل ، ۱ : ۱۷۵) ۔
چھاگلوں کی جھنکار پر اسے جنگلی پریوں کے ناچ کا گمان ہوا ۔
(۱۹۸۹ ، ڈاکٹر اختر حسین رائے پوری کے افسانے ، ۱۲) ۔
تمھارا دل خوشی سے ناچ رہا ہے۔
(۱۹۵۷ ، پہلی کہانیاں ، ۶۲)
چالیس دن چالیس رات تک جس گھر میں ناچ آٹھ پہر نہ رہے گا ، اوس گھر والے سے میں روٹھ رہوں گا ،
(۱۸۰۳ ، رانی کیتکی ، ۳۹) ۔
ہم ٹھوس واقعات کی تلاش میں نکلتے ہیں تو ورائٹی شوز ، کھیل تماشوں ، ناچوں اور پارٹیوں میں گم ہو کر رہ جاتے ہیں ۔
(۱۹۶۳ ، معیار ، ۱۶۰) ۔