عشق کا غلبہ تو کرنے ہوا سار توقدرت سوں نظر کیا
(۱۵۸۲ ، کلمتہ الحقائق ، ۲۶) ۔
تجھے کیا جلوہ گر دیکھا کہ خود کو جلوہ گر پایا
نظر کے ساتھ ہم بھی پردۂ حائل سے گزرے ہیں
۔ خداے تعالیٰ کی نظر ۔۔۔۔۔ کر نہاری ہے جملہ مخلوقات پر کہ وہاں ہماری نظر نہیں
۔ (۱۵۸۲ ، کلمتہ الحقائق ، ۲۱) ۔
حدیث ِعشق یہاں معتبر نہیں رہتی
نظر میں ہو جو خیانت نظر نہیں رہتی
۔ خوشی کے وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نظر نیچی فرما لیتے
(۱۹۷۷ ، رشک قمر ، ۲۵)
۔ خوشی کے وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نظر نیچی فرما لیتے ۔
(۱۹۸۹ ، سیرۃالنبیؐ اور ہماری زندگی ، ۲۰۱)
آنجھل سایہ چھو کر اڑایا
نظر ہٹکار پل موں ہٹایا
اگر تیری نظر کام اُپر ہے تو سدا صدق اسوں لاکر اسے یاد کروے آرام دویگا
(۱۶۷۲ ، عبداللہ ، د ، ۱)
اونچوں کو تاکتے ہیں وہ نیچی نظر سے مہر
کس گھات میں ہے چشم فسوں گر لگی ہوئی
۔ دہلی میں دلہنوں کے شرم و حجاب کو بہت پسند کی نظر سے دیکھا جاتا تھا
۔ (۱۹۷۱ ، اردو نامہ ، کراچی ، مئی ، ۳۹ : ۹۴)
۔ اس اضطراری کیفیت پر اچھن بھائی نے بڑی عجیب نظروں سے مجھے دیکھا
۔ (۱۹۸۶ ، بیلے کی کلیاں ، ۳۰)
نظر میں انوکے وہ سبحان ہے زبان میں کتے سیف برہان ہے
(۱۶۸۵ ، گنج مخفی(قدیم اردو ، ۱ : ۲۶۹))
بڑی بیگم پرانے فیشن کی ضعیف الاعتقاد عورت تو تھیں ہی بولیں کہ نظر کا اسرار ہے
(۱۸۸۰ ، فسانہء آزاد ، ۲ : ۱۲۹)
یہ لوگ پرچھاویں اور نظر کے ڈر سے اس کے دکھانے میں مضائقہ کرتے تھے ۔
(۱۸۸۵ ، فسانہء مبتلا ، ۸) ۔
یہ حالت دینی اماں کی محبت کی تھی کہ عاشق و پروانہ تھیں ہر وقت دیکھتے ہی گزرتی کہ اب کیسی ہے کسی کی نظر تو نہیں لگی
۔ (۱۹۷۱ ، اردو نامہ ، کراچی ، مئی ، ۳۹ ، ۹۶)
اس کی ان سب پر اس طرح نظر ہے کہ جس طرح گڈریے کی نظر ریوڑ ۔۔۔۔۔ یکساں ہوتی ہے
(۱۹۷۵ ، موج تبسم ، ۱۹)
دل خراب کو تو کیا کرے گا لے کے میاں
جنہیں نظر ہے وہ جنس خراب لیتے ہیں
قلب یعنی کہ دل عجب زر ہے
اُس کی نقادی کو نظر ہے شرط
۔ اس جواب میں نظر ہے بعض اشخاص نے جن کی عمر اس تلاش میں گزری ہے ان میں سے نقل کی گئی ہے ۔
(۱۸۸۰ ، رسالہ تہذیب الاخلاق ، ۲ : ۲۸۲) ۔
مستعمل و متروک کا شک شبہ اگر ہو
تو چاہیئے تحقیق پہ راقم کی نظر ہو
جن کی نظر وسیع نہیں ہے مفروضہء صحت کے خیال سے ان میں اضافت لگا دیتے ہیں ۔
۔(۱۹۶۱ ، اردو زبان اور اسالیب ، ۲۲)
یہ چشم آئنہ دار رو تھی کسو کی
نظر اس طرف بھی کبھو تھی کسو کی
۔ ایک سبق ہے اگر اس نظر سے اس کو پڑھا جائے
۔ (۱۹۲۲ ، مرگ نامہ ، ۲)
مجلس ملت ہو یا پرویز کا دربار ہو
ہے وہ سلطان غیر کی کھیتی پہ ہو جس کی نظر
۔ بعض عارفین نے اسی نظر سے جواب دیا تھا کہ جب ان سے پوچھا گیا ۔۔۔۔۔ انہوں نے فرمایا کہ میں نے اپنے رب کو رب ہی سے پہچانا۔
(۱۸۶۵ ، مذاق العارفین ، ۴ : ۴۱۷) ۔
اس رات کی سیاہی میں شاعر کی صدا اور محبوبہ کی نظر ہے
(۱۹۸۸ ، آج بازار میں پابہ جولاں چلو ، ۶)
جو تیری نظر مجہ پہ یک بار ہوئے
کہ سب خاک میری سو نگار ہوئے
اچھا ہوا لیا جو میرے دل کو آپ نے
لیکن غضب یہ ہے کہ پھر اس پر نظر نہیں
۔ ایک نوجوان کہ خان موصوف کو بھی اس کی نظر تھی سر راہ ملا خان صاحب نے اسے ٹھیرانا چاہا مگر وہ نہ ٹھیرا ۔
۔ (۱۹۱۰ ، آزاد (محمد حسین) ، نگارستان فارس ، ۲۲۱)
۔ علمائے حرمین بڑی قدر و منزلت کی نظر سے دیکھتے تھے
۔ (۱۹۸۹ ، آئینہء رضویات ، ۱۸)
اس کی نظر کے حساب سے روز جمعہ کو روز زہرہ ہے ، صبح کا وقت سعد اکبر بتایا
(۱۸۸۴ ، طلسم فصاحت ، ۱۹۹)
طویلوں کی کمی نظر (ملاحظہ کے وقت) پوری کی جائے گی
(۱۸۹۷ ، تاریخ ہندوستان ، ۵ : ۶۶۸) ۔
ابھی نظر نہیں ایسی کہ دور تک دیکھوں
ابھی خبر نہیں مجھ کو کہ کس اثر میں ہوں
میں یہ بات کچھ اس نظر سے نہیں کہتا کہ اپنے وفادار نوکر کی خیر خواہی کو میں اعلیٰ درجے پر نہیں خیال کرتا
۔ (۱۸۸۸ ، ابن الوقت ، ۱۲۲)
۔ بعضے مناظرۂ حق میں مغلوب ہو کر عقلا کی نظر میں بے عزت ہوتے ہیں
(۱۹۷۱ ، معارف القرآن ، ۶ ، ۲۲۸)
تم لاکھ ہو ہم دو ہیں پہ راضی ہیں رضا پر
لاکھوں ہوں تو کیا ہیں نظر اپنی ہے خدا پر
رستم خاں قاقشال نے اس طرف توقف اس نظر سے کہا کہ پادشاہی سپاہ کے دو ٹکڑے ہو جائیں گے ۔
(۱۸۹۷ ، تاریخ ہندوستان ، ۵ : ۲۹۹) ۔
انکار پر بھی آئے گا پھر کر ادھر سے خط
بیرنگ بھیجتا ہوں انھیں اس نظر سے خط
تھا نقد جاں سو وہ تو تمھاری نظر کیا
اب کیا ہے حال عاشق مفلس کوں دیکھیے
[ ع : (ن ظ ر) ] ۔
