( تاریخی ا ُصول پر )


ناریَل (کس ر ، فت ی) امذ  

۱۔ تاڑ کی قسم سے ایک بہت اونچا اور مشہور درخت جس پر بڑے اور بیضوی گول پھل لگتے ہیں ، کھوپرے (ناریل کی گری) کا درخت ، نارجیل ، جوز ہندی (لاط : Cocos Mucijer) ۔
۲۔ ناریل کے درخت کا پھل جو بڑا اور گول ہوتا ہے ، جس کی گری کچی اور سکھا کر کھائی جاتی ہے اور سکھا کر تیل بھی نکالا جاتا ہے ۔
۳۔ ناریل کے پھل کی گری نکال کر اس کے خالی خول سے بنایا ہوا حقہ ، نریلی ، گڑگڑی ۔
۴۔ ایک وضع کی آتش بازی جو ناریل کے خالی خول میں بارود بھرکر بنائی جاتی ہے ۔
۵۔ ناریل کے خول کے اُوپر سے اُتر نے والے ریشے ، نار ۔
۶۔ (مجازاً) انسان کی کھوپڑی ، سر
(ماخوذ : جامع اللغات ؛ علمی اردو لغت) ۔