( تاریخی ا ُصول پر )


نَمَک (فت ن ، م) امذ  

ا۔ چمکدار پتھر کی صورت میں کانوں سے نکالا جانے والا یا سمندر اور کھاری جھیلوں کے پانی سے حاصل کیا جانے والا نیز کیمیاوی طریقے سے ترکیب پایا سوڈیم اور کلورائیڈ کا مرکب جو سالنوں اور کھانوں میں ذائقے کے لیے ڈالا جاتا ہے ، نون ، لون ، کھار ، ملح ، رام رس
۲۔ کھاری پن ، شوریت ، کھار
۳۔ (i) ملاحت ، سانولاپن ، پھبن
(ii) (مجازاً) آب و تاب ، دلکشی ، کشش
۴۔ نمکین چیز کا ذائقہ ، چٹ پٹا پن
۵۔ (مجازاً) تنخواہ ، روزینہ ، روزی ؛ روٹی ؛ ملازمت
( فرہنگ آصفیہ ؛ جامع اللغات)
۶۔ کھانا ، روٹی ، کھایا پیا
۷۔ (کلام کا) لطف نیز شوخی ؛ شوخیء کلام
۸۔ گرمی ، تمتماہٹ
۹۔ تھوڑی سی مقدار ؛ کسی بات کے معمولی یا قلیل ہونے کے لیے اشارۃ ً مستعمل (جیسے کھانے میں نمک)
۱۰۔ وہ شخص یا چیز وغیرہ جس سے دنیا کی رونق قائم ہو یا نیکی پروان چڑھتی ہو ؛ وہ لوگ جو قلیل تعداد میں ہیں لیکن دنیا کا حسن ہیں ، منتخب لوگ