( تاریخی ا ُصول پر )


نام  

۱ ۔ وہ لفظ جس سے کسی ذات یعنی انسان ، شے وغیرہ کا علم ہو ، کسی کو پکارنے کے لیے ایک مخصوص لفظ ، اسم ۔
۲ ۔ شہرہ ، شہرت ، دھاک ، نمود ۔
۳ ۔ عزت ، آبرو ، ساکھ ، بھرم ۔
۴ ۔ نسل ، اولاد ، خاندان ۔
۵ ۔ یاد ، یادگار ، نشان ، آثار ۔
۶ ۔ تذکرہ ، بیان ، چرچا ، ذکر ، کہنا ۔
۷ ۔ ذات ، وجود ۔
۸ ۔ مترادف ، ہم معنی ۔
۹ ۔ قسم ، مد ، جنس ، زمرہ ، قبیل ۔
۱۰ ۔ حیلہ ، بہانہ ، آڑ ، پردہ ۔
۱۱ ۔ (تصوف) خلق سے حرمت اور جاہ کی توقع رکھنا اور طلب شہرت اور جاہ اور خودنمائی اور خودستائی اور نیکنامی چاہنا
(مصباح التعرف ، ۲۵۷) ۔