میری نبض دل میں رہا نئیں ہے خوں
تو مت مار مژگاں کے نشتر عبث
ہے تیری مدح کا غفلت میں بھی خیال مجھے
بسان نبض ہے جاری میان خواب قلم
نبض کی چال سکھائی تپش دل نے مجھے
عمر چلتے ہوئے گزری کہیں آیا نہ گیا
شرائین کی حرکات کو اصطلاحاً نبض (تڑپنا) کہا جاتا ہے ۔
(۱۹۱۶ ، افادئہ کبیر (مجمل) ، ۶۸) ۔
نبض ِموجودات میں پیدا حرارت اس سے ہے
اور مسلم کے تخیل میں جسارت اس سے ہے
ہوائیں مرے سانس کی نبض بن کر
دھڑکتی ہیں اور تیز تر ہو رہی ہیں
شرائین میں خون تیزی اور جھٹکوں کے ساتھ بہتا ہے جو قلب کی دھڑکن یا حرکت کی وجہ سے ہوتے ہیں ، اس کو نبض کہتے ہیں ۔
(۱۹۴۹ ، ابتدائی حیوانیات ، ۷۰) ۔
[ ع ]
