کہ لگتا ہے منجھے او شاہ یو نیں
سنبھالوں باری ممکن ہے تلک میں
محنت وہ چیز ہے کہ محال کو ممکن کر دیتی ہے ۔
(۱۸۷۳ ، عقل و شعور ، ۲۳) ۔
آپؐ نے فرمایا اگر وہ مسلمان ہو جائے توکیسا ، اُنھوں نے کہا کہ خدا کی پناہ ایسی بات ممکن نہیں ۔
(۱۸۸۷ ، خیابان آفرینش ، ۶۱) ۔
بیجا بھی سہی شکوہ غصہ تمہیں کیوں آیا
میں بھی تو بشر ہی ہوں انساں سے خطا ممکن
امکان نہ تھا واجب و ممکن کو سمجھنا
مظہر جو نہ ہوتا تو حدوث اور قدم کا
پھر اس ممکن نے کب یہ عقل پائی ، کہ واجب تک کرے اپنی رسائی ۔
(۱۸۱۰ ، اخوان الصفا ، ۱) ۔
ممکن و واجب کے ممیزات کو بھی اگر حذف کر دیا جائے ، تو سب سے آخر میں وجودمطلق باقی رہ جائے گا ۔
(۱۹۲۴ ، تصوف اسلام ، ۱۵۸) ۔
نہ لازم نیستی اُس کو ، نہ ہستی ہی ضروری ہے
بیاں کیا کیجئے اے درد ، ممکن کی تباہی کو
(جو) نہ ضروری الوجود ہے نہ ضروری العدم اس کو ممکن کہتے ہیں ۔
(۱۹۲۵ ، حکمۃ الاشراق ، ۴۴) ۔
جو چیز ہمیشہ سے ہے لیکن وجود میں آئی اور فنا ہو جائے گی ، وہ ممکن ہے ۔
(۱۹۸۷ ، فلسفہ کیا ہے ، ۶۳۱) ۔
کی مجھ سے نہ گر کوفے کی خلقت نے برائی
ممکن ہے کہ میں اور نہ کروں وعدہ وفائی
سردی ہو کہر پڑے برف گرے مگر کیا ممکن جو آمد و رفت میں کمی ہو ۔