جیسی ہے خوبی اُس کے بدن کی سڈولی (اور نازک) تو ویسے ہی ہے پر ۔۔۔۔۔ ہڈی جس کی تار سے بھی پتلی ہے ۔
(۱۷۴۶ ، قصہء مہرافروز و دلبر ، ۴۴) ۔
جو سوز دل سے ہر ہڈی کو تن میں آگ لگتی ہے
تو پھر گویا کہ اس بانسوں کے بن میں آگ لگتی ہے
گوبر ، کوئلے ، ہڈی سے استنجا کرنا منع ہے ۔
(۱۹۰۶ ، الحقوق والفرائض ، ۱ : ۱۱۸) ۔
نکیلی ہڈی کے نکلنے سے گھوڑا چلنے سے معذور ہو جاتا ہے ۔
(۱۹۴۱ ، ا پ و ، ۵ : ۱۰۳) ۔
اس نقشے میں مختلف مقامات پر کہیں شیر کا دانت کہیں سوکھی ہوئی گوبھی اور کہیں ہونڈار کے جبڑے کی ہڈی رکھ دی ۔
(۱۹۸۹ ، شکاریات ، ۲۸۳) ۔
اگر ۔۔۔۔۔ ٹیٹراسائی کلین استعمال کی جائیں تو وہ ہڈیوں میں نقائص کا باعث بن سکتی ہیں ۔
(۲۰۰۵ ، علم الادویہ (پروفیسر محمد شمیم) ، ۱۸) ۔
ہڈی ایسی جسے کہتے ہیں ، گھر ایسا کہ چراغ لے کر ڈھونڈو تو نہ پاؤ ۔
(۱۸۷۴ ، انشائے ہادی النساء ، ۷۲) ۔
کم سے کم اتنا تو سمجھ سکتے ہو کہ اچھی اور بری ہڈی میں کتنا فرق ہوتا ہے ۔
(۱۸۹۹ ، ہیرے کی کنی ، ۳) ۔
اس لڑکے سے فلاح ہونی نہیں اس اصل نسل ہڈی کو لے کر کیا چچوڑنا ہے ۔
(۱۹۱۰ ، لڑکیوں کی انشا ، ۱۹) ۔
بیوی نے کہا کہ قوم اور ہڈی کو اب نہ دیکھو وہ زمانہ اب نہیں ہے ۔
(۱۹۳۵ ، بیگمات شاہان اودھ ، ۷) ۔
ایک زمانہ تھا جب رشتے ناتے کے معاملے میں ہڈی دیکھی جاتی تھی ۔
(۱۹۷۶ ، نوائے وقت ، لاہور ، ۲۰؍مئی ۳۰) ۔
پہلے گاجروں کو چھیل لو لیکن ہڈی نہ نکالو ۔
(۱۹۴۴ ، ناشتہ ، ۴۸) ۔