( تاریخی ا ُصول پر )


انار (فت ا ).) امذ  

۱. ایک مشہور گول یا جگہ جگہ سے پچکا ہوا سخت چھلکے کا پھل جس کے اندر زرد کھال کے برتنوں میں سیکڑوں رس دار دانے بھرے ہوتے ہیں (مزے میں میٹھا ،کٹھا یا کٹھمٹھا ) رمان ؛ اس پھل کا پودا .
۲. ایک قسم کی آتش بازی : انار کی شکل سے ملتا جلتا بارود بھرا ہوا مٹی کا خول جس کے منْھ میں ایک سوراخ ہوتا ہے اور جس سے آگ دکھانے پر فوارے کی دھاروں کی طرح چنگاریاں بر آمد ہوتی ہیں.
۳. ( استعارۃً ) عورت کے پستان.