چنانچہ میر مہدی ، میر سرفراز حسین ، نواب یوسف مرزا وغیرہ اکثر شریف زادوں کے لیے خطوط ’’ اُردو معلے‘‘ میں ہیں ۔
(۱۸۸۰ ، آب حیات ، ۵۱۱) ۔
ترقی ، تہذیب ، شائستگی ، ارتقا ، روشن خیالی وغیرہ چند الفاظ کان میں پڑگئے ۔
(۱۹۲۲ ، انشائے ماجد یا لطائف ادب ، ۱۰۰) ۔
دنیا میں جو عظیم الشان قومیں ؛ مثلاً : مصری ، کلدانی ، یونانی ، رومی وغیرہ گزر چکی ہیں وہ تاریخ ہی کی بدولت زندہ ہیں ۔
(۱۹۳۸ ، البرامکہ ، ۳۰) ۔
میں نے مریم کا پورا پتہ اور مکان نمبر وغیرہ نوٹ کیا اور ۔۔۔۔۔ نارتھ ناظم آباد روانہ ہوگئی ۔
(۱۹۸۶ ، بیلے کی کلیاں ، ۱۹) ۔
ان پر شبہے کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ انھوں نے قریبی اسٹور سے کوئی ایسی دوا مثلاً سنکھیا وغیر ہ خریدا ہوتا ہے ۔
(۲۰۰۱ ، سرخاب کے پر (ترجمہ) ، ۴۹) ۔