( تاریخی ا ُصول پر )


وَفا (فت و) امث  

۱۔ (i) ایفائے عہد ، وعدے کا پورا کرنے کا عمل ، پیمان نبھانے کا کام ۔
(ii) نمک حلالی ، شکر گزاری ، احسان مندی ، خیرخواہی ۔
۲۔ (i) پورا پڑنا ، کفایت کرنا (بالعموم نہ کے ساتھ مستعمل) ۔
(ii) نباہ کرنا ، ساتھ دینا ، دوستی کا پورا کرنا ۔ نباہ ، نبھاؤ ، ساتھ ۔
۳۔ تعمیل ، تکمیل.
(ماخوذ : نوراللغات) ۔
۴۔ (مجازاً) عقیدت مندی ، دیانت.
(نوراللغات) ۔
۵۔ کافی ہونا ۔
۷۔ (مجازاً) ثبات ، قیام ، ٹھہراؤ ، قرار ۔
۸۔ (تصوف) عنایت اَزلی کو کہتے ہیں جو بلا اکتساب عہد کے اس پر حق کی جانب سے مرحمت ہو.
(اصطلاحات صوفیہ) ۔