( تاریخی ا ُصول پر )


ہَفتَہ (فت ہ ، سک ف ، فت ت) امذ  

۱۔ منسوب پہ ہفت یعنی سات سے نسبت رکھنے والا ، سات دن ، ساتواں دن ، سات دن کی مدت ۔
۲۔ سنیچر ، شنبہ ، یوم السبت ، جمعے کے بعد کا اور اتوار سے پہلے کا دن ۔
۳۔ (کشتی) پہلوانوں کا ایک دانو جس میں بغلوں سے دونوں ہاتھ نکال کر گردن جکڑلیتے ہیں ۔
۴۔ ایک قدیم صنف سخن جس میں سات قصے نظم کیے جاتے تھے اور یہ مثنوی کے انداز پر ہوتی تھی ۔
۵۔ ہر ہفتے دی جانے والی رشوت ، بھتہ (خصوصاً دینا لینا کے ساتھ مستعمل) ۔
۶۔ تھکا ماندہ
(فرہنگ عامرہ) ۔