ہے مشہور اس جگ میں فیروز کا
صفت ہے سو احمد کے نوروز کا
نہ جانوں روزِ محشر کیوں اچھیگا جاب و پرسش منج
کہ میخواراں منے اب تو ہمن مشہور کر ساقی
لالچی کیوں آپ کوں مشہور کروایا ہے تم
مانگتے ہو کیا سبھی کچھ ہم پے دھروایا ہے تم
اس سے کرتا ہوں میں وفاداری
ہے جو مشہور بے وفا کر کے
وہ کوئی مشہور شاعر ہو ۔۔۔۔۔ یا آرٹسٹ اس سے فورا ً اس کی دوستی ہو جاتی ہے ۔
(۱۹۸۹ ، قصے تیرے فسانے میرے ، ۲۷۶) ۔
کہ خوباں میں عادت سو اس دھات ہے
چھپی نیں ہے مشہور یو بات ہے
مشہور ہیں جہاں میں جو اکسیر کے خواص
وہ سب ہیں خاک روضہء شبیرؓ کے خواص
یہ آئینہ کی افواہ دلی میں بہت مشہور ہوئی ۔
(۱۹۱۸ ، چٹکیاں اور گدگدیاں ، ۱۰۱) ۔
وہ علاقے ۔۔۔۔۔ خاص شے پیدا کرنے کے لیے مشہور ہیں ۔
(۱۹۶۴ ، عملی جغرافیہ ، ۴۰) ۔
مشہور یہ ہے جس کو ہر زمانے میں تین یا زیادہ راویوں نے روایت کی ہووے ۔
(۱۸۰۶ ، نورالہدایہ ، ۱ : ۴) ۔
ہر قسم کے معجزات خبر متواتر نہیں تو خبر مشہور تک ضرور پہنچ جاتے ہیں ۔
(۱۹۲۳ ، سیرۃ النبیؐ ، ۳ : ۵۴۸) ۔