طوفان آیا ہو گا تو آکسیجن اور ہائڈروجن کے پروپورشن میں کسی وجہ سے فرق آیا ہو گا ۔
(۱۸۹۵ ، لکچروں کا مجموعہ ، ۲ : ۴۱) ۔
اس گیس کے اجزا ہائیڈروجن اور کاربن ہیں ۔
(۱۹۰۶ ، پریکٹیکل انجینئرز ، ۲ : ۹۶) ۔
چربی جسم حیوانی کا ایک مشہور کیمیاوی مرکب ہے جس کی ترکیب کاربن ، ہائیڈروجن اور آکسیجن سے ہوتی ہے ۔
(۱۹۵۴ ، حیوانات قرآنی ، ۹۵) ۔
پانی میں اس کے علاوہ نائیٹروجن ، ہائیڈروجن ، سلفر ڈائی آکسائیڈ اور امونیا گیس حل شدہ حالت میں پائی جاتی ہیں ۔
(۲۰۰۵ ، آب شیریں ، ۲۷) ۔