( تاریخی ا ُصول پر )


وَحشی (فت مج و ، سک ح) صف  

۱۔ جنگلی جانور جو آدمیوں سے بھاگ جائے ، جو انسانوں سے مانوس نہ ہو ۔
۲۔ (i) صحرائی ، جنگلی ، جنگل کا باسی ۔
(ii) بھڑکنے والا ، گھبرانے والا ، ایک حال پر نہ رہنے والا
(نوراللغات) ۔
۳۔ (i) اجنبی ، غیر مانوس ۔
(ii) دیوانہ ، سودائی ، خبطی ۔
(iii) جو پالتو نہ ہو (کوئی جانور) ۔
۴۔ غیر مہذب ، غیر متمدن ، ناتراشیدہ ؛ اجڈ ، ان گھڑ ، بدسلیقہ ۔
۵۔ جو بائیں طرف ہو ؛ بایاں ، بیرونی نیز اُلٹا ، پٹ (چت کی ضد) نیز (طب) وہ رخ جو جسم کے درمیانی خط سے دور ہو ۔
۶۔ (کتابت) آڑا قط لگے قلم کے دو پلوں میں سے ایک پلہ ، میدان قلم کی بائیں نوک ، بایاں رخ جو بیچ کے شگاف کی وجہ سے دوحصوں میں بٹا ہوتا ہے ، دائیں پرے کو انسی اور بائیں پرے کو وحشی کہتے ہیں بائیں کو خفی بھی کہتے ہیں اور اس سے باریک حصے حرف کے لکھے جاتے ہیں ۔