( تاریخی ا ُصول پر )


مُلّا (ضم م ، شد ل) امذ  

۱۔(i) لکھا پڑھا ، عالم (عموما ً) عربی علوم کا عالم فاضل ، مولوی ، فقیہہ ۔
۱۔ (ii) شدید قسم کے مذہبی خیالات رکھنے والا عالم ۔
۱۔ (iii) بہت املا کرنے والا ، نہایت لکھنے والا
(فرہنگ آصفیہ) ۔
۱۔ (iv) عالم ، قابل ، فارغ التحصیل ۔
۲۔ مسجد میں نماز پڑھانے ، اذان دینے اور اس کی حفاظت و خدمت پر مامور شخص ۔
۳۔ مکتب میں یا گھر پر بچوں کو پڑھانے والا استاد (عموما ً عربی کی تعلیم کے لیے) ۔
۴۔ تعویز گنڈا یا جھاڑ پھونک کرنے والا ، عملیات کرنے یا دعائیں پڑھنے والا نیز نجومی ، رمال وغیرہ ۔
۵۔ مذبح میں جانوروں کو ذبح کرنے والا شخص جو تکبیر پڑھ کر اُن کے گلے پر چھری پھیرتا ہے
(فرہنگ آصفیہ ؛ جامع اللغات) ۔
۶۔ (عرب کے بعض علاقوں کے) گروہ یا جماعت کا مکھیا ، قائد ، لیڈر ، سردار ۔
۷۔ بعض مدارس عربی نیز الٰہ آباد بورڈ (بھارت) کے شعبہء عربی میں عربی کی ایک ابتدائی جماعت کا نام جس کا امتحان پاس کرنے پر سند دی جاتی ہے ، مولوی ۔
۸۔ جج ، منصف ، قاضی یا ان کا نائب ۔
(پلیٹس ؛ اسٹین گاس) ۔