الماس... اہل ہند ہیرا خوانند.
(۱۴۱۹، ادات الفضلا (سہ ماہی اردو ، کراچی ، اکتوبر۱۹۶۷ء ۱۴)).
اصل لغت. ہندی مرادف الماس. ہیرا.
(۱۵۱۹، موید الفضلا(پنجاب میں اردو، ۲۱۸).
اگر گاؤدی ہاتھ ہیرا اہے
نہ سمجھے کہے گار چیرا اہے
کیوں نہ ہوئے دل یاقوت لباں موم سراج
کام کرتا ہے مری آہ کا ہیرا کھن میں
کیا ڈبے موتی ہیروں کے کیا ڈھیرخزانے مالوں کے
کیا بقچے تاش مشجر کے کیا تختے شال دوشالوں کے
بیچ میں یاقوت کی بڑی تختی پن کر پھر ہیروں کا ہار پہنا.
(۱۸۸۵، بزم آخر ، ۳۴).
ہیں ہزاروں اس کے پہلوں ، رنگ ہر پہلوں کا اور
سینے میں ہیرا کوئی تراشا ہوا رکھتا ہوں میں
ہیرا... ایک قیمتی اعلےٰ درجے کا پتھر ہے زیادہ سخت اور خشک ہوتا ہے، بہت رنگ کا ہوتا ہے سفید ، زرد، سیاہ ، سرخ.
(۱۹۲۶، خزائن الادویہ، ۶، ۵۵۲).
اشعار فراق اپنے لَو دیتے ہیں رہ رہ کر
الفاظِ غزل ہیں یا ہیرے ہیں نگینے کے
ایک مچھلی سونے کی بنوائی، سارے جواہر لعل ، یاقوت، ہیرا... پتھر بیش قیمت ، جو کچھ خزانے میں تھا سب اس پر جڑوایا.
(۱۹۷۵ ، جدید اردو شاعری میں علامت نگاری(علامت کے مباحث، ۱۹۸)).
ایک ہیرا پانچ قیراط (یا مثلاً گرام). وزن بتا کر فروخت کیا.
(۲۰۰۳، مجموعۂ قوانین اسلام ، ۸ : ۷۲).
۳. مالا کا دانہ جو تلسی کی لکڑی کا بنایا جائے؛ تلسی کی مالا جو بیراگی پہنتے ہیں.
(ماخوذ: پلیٹس؛ جامع اللغات؛ فرہنگ تلفظ).