او عالم کہا تب کہ اس واسطا
منع مارنا چار کوں سن ایتا
معشوق ہے وہی کہ جو اپنی کہی کرے
فوجیں منع کریں تو نہ مانے وہی کرے
کیسا چمن کہ ہم سے اسیروں کو منع ہے
چاک قفس سے باغ کی دیوار دیکھنا
یہ بجا کہ منع ہوگا رمضاں میں آب و دانہ
یہ غضب کہ تیس دن تک نہ پئیں شراب ہرگز
احرام حج میں سر کے بالوں کا منڈوانا یا ترشوانا منع ہے ۔
(۱۹۱۴ ، سیرۃ النبی ؐ ، ۲ : ۱۲۳) ۔
ایسی بات بھی کرنا منع ہے جس سے ایک کی برتری اور دوسرے کی کمتری ظاہر ہوتی ہو ۔
(۱۹۹۵ ، اردو نامہ ، لاہور ، اپریل ، ۳۱) ۔
یہ ستم تو موسم گل میں نہ کر اے باغباں
آشیاں بلبل کا ان روزوں جلانا منع ہے