ایک شِیشہ نِکالا اور اُس کے اندر سے سُنہرے رن٘گ کی سیّال شے جامِ بلوریں میں بھر کر ملکہ کے سامنے پیش کی .
(۱۹۱۵ ، شبنمستان کا قطرۂ گوہریں ، ۹)
ٹھوس بھی زرد ہے اور سیّال بھی زرد ہے .
(۱۹۸۷ ، حصار ، ۱۱۸)
۲. جاری رہنے والا ، رواں رہنے والا .
اُسی کی ذات ہے ہاں تاج بخشِ ہفت اقلیم
اُسی کے فیض کا دریا جہاں میں ہے سیّال
(۱۸۷۹ ، دیوانِ عیش دہلوی ، ۱۰)
حکما کہتے ہیں کہ زمانہ سیّال ہے کسی آن اس کو سکون نہیں .
(۱۸۹۸ ، معارف ، اعظم گڑھ ، ستمبر ، ۸۶)
۳. (مجازاً) وہ لوگ جن کا درجہ بدلتا رہے ، نچلے طبقے کے لوگ .
تیسرا درجہ آتا ہے جن میں کمین کم اصل یا غریب سیّال کا ، یہ وہ طبقہ ہے جسمیں ڈوم مرہٹہ یا وہ لوگ شامل ہیں جو کہ پُشتینی غُلام تھے .
(۱۸۷۶ ، بلوچستان ، ۸۴)
۴. (i) (کنایۃً) دِگرگُوں ، بے ترتیب ، نامکمل .
آزادی کے اِتنے برس بعد بھی ہم خود اعتمادی کی نعمت سے بہت حد تک محروم ہیں ورنہ اِتنے اہم مسائل کو ہمیشہ سیّال حالت میں کیوں رکھتے .
(۱۹۸۷ ، قومی زبان ، کراچی ، نومبر ، ۲۸)
(ii) (مجازاً) ناپُختہ ، ڈان٘واں ڈول ، غیرمُستحکم .
جان٘کی کی شخصیت اولنکا کی طرح بالک نرم منفی انفعالی اور سیّال شخصیت نہیں تھی .
(۱۹۷۳ ، ممتاز شیریں ، منٹو ، نوری نہ ناری ، ۹۴)
۵. (کنایۃً) رواں دواں ، تیز رو .
طبیعت اِس قدر سّیال تھی کہ شعر گوئی کے وقت قلم نہیں رُکتا تھا .
(۱۹۲۵ ، تَجلَیات ، ۱ : ۲۸۵)
ہر لفظ پر غور کرتا رہا مناسب ہے نامناسب ، عبارت کے سیّال کو دیکھتا رہا .
(۱۹۶۹ ، میلہ گھومنی ، ۱۱۶)
۶. لچک دار ، متحرک رہنے والا .
ہوا بدرجہ غایب سیّال اور لچک دار ہے .
(۱۸۸۰ ، فسانۂ آزاد (مہذب اللغات)) .
اس زمانے کی پراکرتیں سیّال حالت میں تھیں اور اِضطراب اور اِنتشار کے تمام اثر قبول رہی تھیں .
(۱۹۴۸ ، مقدمۂ ہندوستانی لسانیات کا خاکہ (ترجمہ) ، ۳۷)
۷. پِگھلنے کے قابل .
ہر ایک چیز کے سیّال اور غیر سیّال اجزاء جُدا جُدا کئے ان کے لیے ظروف ، بھٹّیاں، متحلی آتشی شِیشیاں ایجاد کِیں .
(۱۸۸۹ ، حسن ، مئی ، ۴۵)
سیّال کی تعریف یہ ہے کہ وہ سہل الانتقاش ہو .
(۱۹۰۰ ، غربی طبیعیات کی ابجد ، ۲۶)
[ ع ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .