جے مومن مسلمان دل نرم ہے
نشان اس کے ایمان کا شرم ہے
ایماں مجھے روکے ہے جو کھینچے ہے مجھے کفر
کعبہ مرے پیچھے ہے کلیسا مرے آگے
ایمان و کفر ... کے وجوہ منطقی طرز استدلال سے نہیں بلکہ زیادہ ترنفسیاتی اصول و قواعد سے ماخوذہیں.
(۱۹۲۳ء سیرۃالنبی ،۸۳:۳)
کہوں کیا خدا جانتا ہے صنم
محبت تری اپنا ایمان ہے
وہ دن گئے کہ جھوٹ تھا ایمان شاعری
قبلہ ہو اب ادھر تو نہ کیجو نماز تو
جو رہے ساقی مرا کیوں کر ہے سے مجھ پر حرام
واعظا کرتا ہے کیا باتیں تو ایمان چھوڑکر
تم کو تعلیم دینا اور پھر ممتحن رہنا میرے ایمان کے خلاف ہے .
(۱۹۴۲ء نواب صاحب کی ڈائری ، ۱۹)
معاذ اللہ ترے اس عارض شفاف کا عالم
اٹکتا ہے دل اپنا شیخ کا ایمان پھسلتا ہے
روپیہ وہ چیز ہے کہ بڑے بڑوں کا ایمان بدل جاتا ہے.
(۱۹۵۸ ء مہذب اللغات ، ۲:۳۲۰)
جب ختم مرسلین کو مان لیا
لازم ہے ائمہ ہدیٰ پر ایمان
یہ عجب جنگ ہے اس دور زمانہ میں رواں
اُس طرف توپ ادھر ڈھال ہے ایمانوں کی