۱. پہلے دوخ کا نام، دوزخ (رک) ، وہ مقام جہاں گنہگار آگ میں جلتے رہیں گے.
جکوئی تجہ برہ پاوک جہنم کا جنم پکڑے
انو کوں حوض کوثر تے کدی یک تل نہ نم پکڑے
( ۱۵۶۴، حسن شوقی ، د، ۱۷۳ ) .
جائے ہے جی نجات کے غم میں
ایسی جنت گئی جہنم میں
( ۱۸۱۰، میر ، ک، ۶۰۹ ) .
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے
( ۱۹۲۴، بانگ درا، ۳۱۳ )
[ عبر: جہنم ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .