( تاریخی ا ُصول پر )


اِسْماعِیل  

۱. حضرت ہاجرہ کے بطن سے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بڑے بیٹے اور ہمارے بنی صلعم کے جدامجد کا نام. (ان کی نسبت سے عرب بنو اسماعیل کہلائے. حضرت ابراہیم مشیت الہیٰ سے انھیں اور ان کی والدہ کو خانۂ کعبہ کے قریب جو اس وقت لق و دق میدان تھا چھوڑ گئے. وہاں ان کی اولاد عرب مستعربہ کے تام سے آباد ہوئی).
۲. حضرت امام جعفر صادق کے بیٹے جو ان کی زندگی میں وفات پاگئے تھے (فرقۂ اسماعیلیہ (رک) انھیں سے منسوب ہے) .