عوتیں آپس میں بیٹھ کر مردوں ہی کو برا ٹھہراتی ہیں .
( ۱۸۷۴، مجالیس النسا ،۱ : ۵۰ )
کیا برا زمانہ ہے نفسی نفسی پڑی ہے .
( ۱۹۲۴، نوراللغات ، ۱ : ۶۰۰ )
۹. بے شرم ، بے حیا .
( نوراللغات ، ق : ۶۰۰ )
۱۰. بھون٘ڈا ، بد شکل ، بھدا ، بے ہن٘گم .
کیا بری صورت ہے .
( ۱۸۸۶، مخزان المحاوارت ، ۱۰۲ )
کیا برا نقشہ ہے .
( ۱۹۲۴، نور اللغات ، ۱ : ۶۰۰ )
۱۱. ایسے کام کرنے والا جنھیں لوک اچھا نہ سمجھیں ، عامیانہ یا ناروا افعال کا مرتکب .
برا ہوں کی میں کچ نہ مانوں برا
برے ہو ر بھلے کا ہے توں آسرا
( ۱۶۳۹، طوطی نامہ ، غواصی ، ۲ )
۱۳. برے کام کا ، بد فعلی کا .
رات کو جب قضاے حاجت کے لیے عورتیں گھروں سے نکلتی تھیں تو یہ بد معاش ان سے برا ارادہ کرتے تھے .
( ۱۹۱۴، شبلی ، مقالات ، ۱ : ۱۱۶ )
۱۳. بد نصیب ، کم بخت .
( ماخوذ : نوراللغات ، ۱ : ۶۰۰ )
۱۴. مکدر ، کشیدہ خاطر ، خفا ، ناراض ( 'سے ' کے ساتھ مستعمل ) .
یاں تک برا ہے مجھ سے یہ کہتا ہے وقت سیر
سب ہوں پر ایک یہ کہ نہ بیدار ساتھ ہو
( ۱۷۹۴، بیدار ، د ، ۷۹ )
۱۵. دشمن ، بد خواہ ( بیشتر مغیرہ حالت میں ) .
بر وں کی جان کو رو رو کے عشق میں ہم نے
بلا سے تجھ پہ جو کی جاں فدا بری تو نہ کی
( ۱۸۵۴، کلیات ظفر ، ۳ : ۱۲۲ )
برے کی جان کی قسم ہرگز کسی کو حق نہیں کہ ہمیں چھوٹا کہے .
( ۱۹۳۵، ' اودھ پنچ ' ۱۰ ، ۱۳ : ۱۰ )
۱۶. کمینہ ، سفلہ .
برے تجھ سے ڈر یے یا تیری برائی سے .
مشہور کہاوت
۱۷. سخت گیر ، نامنصف ، انّیائی .
برا حاکم بری قسمت .
( ۱۸۸۶، مخزن المحاورات ، ۱۰۲ )
۱۸. چڑا چڑا ، زور رنج .
حاکم کا بڑا برا مزاج ہے بات بات پر لڑنے لگتا ہے .
( ۱۹۲۴، نوراللغات ، ۱ : ۶۰۰ )
۱۹. گناہ کا ، ( اللہ تعالیٰ کی ) نافرمانی کا ، ناجائز .
اگر کچھ برا فعل کرنے تیر جی میں آیا تو جان او شیطانی ہے .
( ۱۶۲۸، شرح تمہیدات ہمدانی(ترجمہ) ، ۱۲ )
ان مزوں کوں اسی واسطے لے کہ یہ دیہی اس کی بندگی کے کام سے نہ جاتی رہے اور ہاتھوں سے اور پانوؤں سے بھلا ہی کام کرے اور برا کام نہ کرے .
( ۱۷۴۶، قصہ مہر افروز و دلبر ، ۲۴۶ )
اعمال نسیم اپنے برے ہیں کہ بھلے ہیں
لیکن ہے بھروسا ہمیں محبوب خدا کا
( ۱۸۶۵، نسیم دہلوی ، د ، ۴۳ )
۲۰. نقصان رساں ، ضر پہن٘چانے والا .
روز کہتا تھا کہ بھئی اوسس میں سونا برا گیلے بچھونے پر لیٹنا مضر صحت ہے .
( ۱۸۰۰، فسانہ آزاد ، ۱ : ۱۸۸ )
انسان کے دل کو بھلے برے کی تمیز کا احساس بخشا ہے .
( ۱۹۰۶، الحقوق والفرائض ، ۱ : ۱۱ )
۲۱. بد مزہ ، اصلی ہو باس سے اترا ہوا .
اصغری نے کہ اہاے کیا برا دہی ہے یہ تو ہر گز کھانوں میں نہ ڈالوں گی .
( ۱۸۶۸، مرآۃ العروس ، ۱۲۳ )
۲۲. کند ، غبی ، گٹھل .
کیا برا ذہن ہے .
( ۱۸۸۶، مخزن المحاورات ، ۱۰۳ )
۲۳. شریر ، بد معاش ، بد چلن ، آوارہ .
مبتلا مدرسے کے برے لڑکوں کی صحبت میں بانکا چھیلا بنا طر حدار بنا .
( ۱۸۸۵، فسانہ مبتلا ، ۸۶ )
۲۴. روکھا پھیکا جس مین زبان و بیان کی لطافت نہ ہو ( کلام ) .
برا شعر کہنے کی گر کچھ سزا ہے
عبث جھوٹ بکنا اگر ناروا ہے
( ۱۸۷۹، محدس حالی ، ۷۲ )
۲۵. معیوب .
الفت میں بد گمان رہے یہ برا نہیں
لیکن کسی کو میری طرح درد سر نہ ہو
( ? شمشاد ( مہذب اللغات ، ۲ : ۲۶۵ ) )
۲۶. لکما ، بیکار ، فضول .
نہیں ہے چیز نکمی کوئی زمانے میں
برا نہیں کوئی قدرت کے کارخانے میں
( ۱۹۲۴، بانگ درا ، ۱۶ )
۲۷. زہریلا ، قاتل ، موذی ، آزار رساں .
یہ تو برا کیڑا ہے .
( ۱۸۸۶، مخزن المحاورات ، ۱۰۲ )
بچھو برا کیڑا ہے .
( ۱۹۲۴، نوراللغات ، ۱ : ۶۰۰ )
۲۸. بد سلوکی کرنے والا ، سختی سے پیش آنے والا ( عموماً ' سے ' ( = زیادہ ) کے ساتھ ) .
اس پر بھی نہ مانی جو سپاہ ستم ایجاد
پھر مجھ سے برا کوئی نہ ہوگا یہ رہے یاد
( ۱۹۱۲، شمیم ، مرثیہ ، ۱۲ )
۲۹. نافرمان ، اطاعت نہ کرنے والا .
برے بھلے سب اس کی یہاں سے روزی پاتے ہیں .
( ۱۸۷۷، توبتہ النصوح ، ۱۱۱ )
۳۰. منحوس ، نا مبارک .
آج مت جاؤ آج برا دن ہے .
( ۱۸۸۶، مخزن المحاورات ، ۱۰۲ )
ہندو مسلمان میں جو نفاق . . . ہے اس کی ابتدا. . . ایسے برے وقت ہوئی کہ اب تک ختم ہونے کو نہیں آئی .
( عبدالحق ، خطبات ، ۱۰۸ )
۳۱. ناقص ، جس میں میل ہو ، گھٹیا ، کھوٹا .
چراغ میں کیسا ہی برا بھلا کڑوا یا ارنڈی و کھوپر ے کا تیل جلے .
( ۱۹۰۵، عصر جدید ، ۲۱۲ )
۳۲. نقیص کا ، تحقیر کا .
ایشیائی شاعری کے متعلق کسی قدر برے پہلو لیے ہوئے اظہار خیال ہو رہا تھا .
( ۱۹۳۶، ریاض خیرآبادی ، نثر ریاض ، ۷۰ )
۳۳. جس کی طرف سے طبیعت میں کھن٘چاو یا تکدر پیدا ہوجاے یا میل آجانے ، نامطبوع .
آپ انھیں بلاتے تھے بٹھاتے تھے میں ان سے کیوں برا ہوتا .
( ۱۹۰۰، شریف زادہ ، ۱۵۲ )
۳۴. رسوا ، بد نام .
معشوق زمانے میں کیا کام نہیں کرتے
یہ کام تمھارا ہے اچھوں کو برا کرنا
( ۱۹۰۵، یاد گار داغ ، ۱۲۹ )
۳۵. او گھٹ ، اون٘چا نیچا ، خطرنات .
بڑا برا راستہ ہے .
( ۱۸۸۶، مخزن المحاورات ، ۱۰۲ )
۳۶. لالچی ، طامع ، لوبھی .
( مخزن المحاورات ، ۲ : ۱۰۲ ؛ نور اللغات ، ۱ : ۶۰۰ )
اف : کرنا ، ہونا .
-
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .