( تاریخی ا ُصول پر )


آم  

برِ صغیر پاک و ہند کا ایک بیضاوی شکل کا یا گول (بیشتر شیریں ) پھل (ایک طرف سے کسی قدر موٹا دل جس کے بیچ میں ایک مہر نما چینپی . چھلکا سخت .کچے کا گودا اندر سے سفید اور سخت ، پکے کا زرد یا سرخی مائل اور نرم .گودے کے اندر بیضاوی گھٹلی ، چینپی کو توڑ کرچوستے یا تراش کر کھاتے ہیں. ) اس پھل کا درخت .
قب: امری ، دیسی ، آم ، قلمی آ م ، کیری .