۱. بہت بھولنے والا ، عام طور سے بھول جانے والا ، فراموش کنندہ .
دیکھیں تم کیسے بھلکڑ ہو جسے کرتے ہو یاد
بھول تو جاؤ بھلا میرے بھلاوے اس کو
(۱۸۵۴، ذوق ، ک ، ۱۵۷)
ہمارے حافظے میں تصور ہے ہم بھلکڑ ہیں .
(۱۹۲۴، انشائے بشیر ، ۱۷)
۲. بے پرواہ ، بے خبر ، غافل .
جان بھی عجیب بھلکڑ آدمی ہیں ، دودن کا کہہ کے دلی گئے تھے ، آج چوتھا دن ہوگیا .
(۱۹۱۴، راج دلاری ،۳۵)
[ ا : بُھل ، بھول (رک) سے + کڑ (رک) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .