کوئی کوئی برت ہندؤوں میں بھی ایسا کٹھن ہے کہ آدمی کو لتہ کردیتا ہے .
( ۱۸۹۹ ، رویاے صادقہ ، ۱۶۳ ).
ناری نہ دان سے سدھ ہوتی ہے نہ برت سے .
( ۱۸۰۴ ، بیتال پچیسی ، ۱۶ ).
اپنا برت ختم کرتے وقت مہاتماجی نے حاضرین سے عہد لیا کہ وہ ہندو مسلمان اتحاد کے لیے اپنی جانیں قربان کردینگے .
( ۱۹۴۹ ، آثار ابوالکلام ، ۸۱ ).
میرے برت کا پورا کرنا ہی میری زندگی کا خاص مقصد ہے .
( ۱۹۳۶ ، پریم چند ، پریم پچیسی ، ۱ : ۱۷۹ ).
ظاہر میں برت . . . باطن میں ایک ایک سے بغلگیر .
( ۱۹۳۱ ، گاڑھے خاں کا دکھڑا ، ۶ ).
دروازے پر باغ کے سدا برت بٹ رہا ہے آپ پشت سے ہو کر باغ میں جائیے گا .
( ۱۹۰۳ ، طلسم نوخیز جمشیدی ، ۳ : ۵۶۰ ).
اب مجھے معلوم ہوا کہ میرے ہی چھٹکارے کے لیے تم یہ برت کر رہی ہو .
( ۱۹۲۲ ، گوشۂ عافیت ، ۱ : ۲۸ ).
گانا اس کے نزدیک پتی برت دھرم کا نباہ ہے .
( ۱۹۳۶ ، پریم چند ، پریم پچیسی ، ۱ : ۳۷ ).