ساجدہ پہلے ہی سو گئی تھی ، ماما کو ایک جھونکا آیا وہ بھی پہنچ گئی .
(۱۹۳۰، حیات صالحہ ، ۵۳).
۱۸. اندر جانا ، گھسنا ، در آنا .
جب سینہ بیچ پہونچ کے گولی نے دیر کی
تب اس کے مرغ جاں نے قفس تن سے ٹیرکی
(۱۷۶۱، جنگ نامہ پانی پت ، ۶).
۱۹. (مجازاً) سپرد ہونا ، ذمے ہونا .
یوں قرار پایا کہ جس کا قلم اوپر آئے یا یوں ٹھہرا کہ ڈوب جائے ، پرورش مریم کی وہی کرے . . . حضرت زکریا کا قلم اُلٹا اوپر کو بہایا ڈوب گیا تب مریم کی پرورش انھیں کو پہونچی .
(۱۸۴۵، احوال الانبیا ، ۱ : ۶۹۴).
۲۰. معلوم ہونا ، مسموع ہونا .
باہمن بولا مہاراج یہ دوبا کیا تم کو نہیں پہنچا .
(۱۸۰۲، نقلیات، ۴۵)
ابن تیمیہ نے کہا ہے کہ مجکودار قطنی سے پہنچا ہے کہ کہا انھوں نے کوئی حدیث تسمیہ کی پکار کر پڑھنے کی پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے صحت کو نہیں پہنچی ہے .
(۱۸۷۳، مطلع العجائب ، ۶۹).
مجھے جو اس فن میں استادوں سے پہنچا ہے اس کو ان دو مقالوں کے ترجمہ میں ظاہر کرتا ہوں .
(۱۹۲۹، تذکرہ کاملان رامپور ، ۲۹۵).
۲۱. ٹکرانا ، برابر آنا ، قدرت ہونا .
نہ سورج کو پہنچے کہ پکڑے چاند کو اور نہ رات آگے بڑھے دن سے .
(۱۷۹۰، ترجمہ قرآن (شاہ عبدالقادر) ، ۴۲۵).
س
[ س : پریاپنوपारयापनु ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .