۱. حرکت دینے یا ہلانے کا عمل .
جہاں تابع امر شاہ عرب
قضا و قدر نام تحریک لب
( ۱۸۴۰ ، معارج الفضائل ، ۲۸ ).
صرف دو چار مرتبہ دم کی تحریک سے اوپر آجاتا ہے .
( ۱۹۳۲ ، عالم حیوانی ، ۷۶ ).
مشرقی موسیقی میں عموماً جذبات غم کی تحریک زیادہ ہے .
( ۱۹۳۸ ، ملفوظات اقبال ، ۳۲ ).
(ii) ایما ، اشارہ ، مرضی ، اجازت .
جتنی عمدہ لغات اردو کی اس وقت موجود ہیں وہ یا تو انگریزوں کی لکھی ہوئی ہیں یا ان کی تحریک سے لکھی گئیں .
( ۱۹۳۵ ، چند ہم عصر ، ۷ ).
۳. (قواعد و عروض) ساکن کو متحرک کرنے کا عمل .
تحریک یعنی حرف ساکن کو متحرک لانا .
( ۱۸۸۱ ، بحر الفصاحت ، ۱۱۴۵ ).
۴. ترغیب ، اشتعال ، اُبھارنے کا عمل ، ان٘گیخت .
وے صورتیں تحریک کرنے والی ہیں اور یے متحرک .
( ۱۸۱۰ ، اخوان الصفا ، ۸۸ ).
حضرت عمر کی تحریک سے وہ رسالت مآب کی خدمت میں حاضر ہوئے.
( ۱۹۲۳ ، سیدہ کی بیٹی ، ۷۰ ).
اکثر حرکتیں جو فغفور نے کی تھی اس کم بخت کی تحریک سے ہوئی تھیں .
( ۱۸۴۸ ، تاریخ ممالک چین ، ۲ : ۲۵ ).
۶. سلسلہ جن٘بانی ، کسی بات کاآغاز یا پہل وغیرہ .
جب وطن میں پہنچا تو دوستوں کی تحریک سے اس کو مرتب کردیا .
( ۱۸۸۶ ، حیات سعدی ، ۸۲ ).
ان کی تحریک سے میرے دوست . . . سر سید کی لائف لکھنے پر آمادہ ہوئے .
( ۱۹۰۱ ، حیات جاوید ، ۷ ).
۷. تجویز ، رائے ، قراداد ؛ سلسلہ .
مخلص طریقت بابو فخرالدین نظامی انجئیر ریاست جاورہ نے اتنی دور تک استقبال کی تحریق بھیجی .
( ۱۹۱۱ ، روزنامۂ سفر ، حسن نظامی ، ۹ ).
۸. ( کام کرنے کا ) شوق، رغبت ، مائل ہونے کی کیفیت و حالت .
نا اہلوں کے دینے سے قوم میں کاہلی اور بغیرتی کی تحریک و ترغیب اور ترقی ہو رہی ہے .
( ۱۹۰۶ ، الحقوق والفرائض ، ۳ : ۱۲۶ ).
نیکی کرنے اور بدی سے بچنے کی نہایت زبردست تحریک دل میں پیدا ہوتی ہے.
( ۱۸۸۶ ، حیات سعدی ، ۴ ).
وحی الہی کی اشاعت کے لیےآپ کے قلب میں کیسی قدرتی تحریک تھی جو روکے نہیں رک سکتی تھی .
( ۱۹۱۲ ، مقدمۂ تحقیق الجہاد ، ۷۴ ).
۱۰. نزلے کی شکایت ، نزلے کا اثر .
حضرت نزلہ ہیں صدر انجمن
دم بدم ان کی بھی اک تحریک ہے
( ۱۹۲۱ ، اکبر ، ک ، ۱ : ۴۲۸ ).
تحریک نسیم و صبح صادق
کشی سبک و ہوا موافق
( ۱۹۰۵ ، محسن ، کلیات نعت ، ۱۳۴ )
ہاں میری تحریک بظاہر تیری ترقی کا سبب ہوئی .
( ۱۸۹۱ ، بوستان خیال ، ۸ :۲۸۳ )
آپ نے کچھ تحریک کی ہے کہ وطن ہی میں وہ کوکام کیجئے .
( ۱۹۲۱ ، اکبر خطوط ، ۶۱ )
۱۳. قومی یا سیاسی یا مذہبی انقلاب .
اسلام کسی قدر صاف طور پر جدید تحریک تھا .
( ۱۸۹۷، دعوت اسلام ، ۵۸ )
مستبدین کے غرور و جبروت سے مرعوب ہو کر دعوت الی الحق کی تحریق ود کی نہیں جاتی .
( ۱۹۱۳ ، محامین ابوالکام آزاد ، ۱۴ )
محض اس وجہ سے ایک شخص ورزش یا کسی اور تحریک سے محروم کر دیا جائے .
( ۱۹۳۵ ، چند ہم عصر ، ۲۲۴ )
پاخانے کی تحریک محسوس نہ ہو تو بھی مقررہ وقت پر پاخانے جانے . . . سے اکژر آنتوں میں حرکت پیدا ہو جاتی ہے.
( ۱۹۶۰ ، مبادی صحتیات ، ۱۳۰ )
۱۶. (i) ( نفسیات ) تشویق ، بیکان ، تہیج ؛ دھکا ، صدمہ .
ہمیشہ ایک طبعی عمل ہوتا ہے جس کو تحریک کہتے ہیں .
( ۱۹۳۱ ، نفسیاتی اصول ، ۱۳۹ ).
ایک مدت بعد اس میں جوانی کے ولولوں کی تحریک شروع ہوئی .
( ۱۸۸۵ ، محصنات ، ۲۱ ).
اسکی تحریک میں اَمنگ کا معیار بلند بھی ہو سکتا ہے اور پست بھی .
( ۱۹۶۹ ، نفسیات کی بنیادیں ، ۲ ).
۱۷. ( طبیعات ) ضرب ، چوٹ ، ابھار ، زور ، لہر .
اس صورت میں ہر ارتعاش کے لیے ایک تحریک (Impulse) پیدا ہوگی .
( ۱۹۶۷ ، آواز ، ۴۱۳ ).
▼ اسناد
▼ اشتقاق