ایک قسم کی لمبوتری اور آگے کی طرف سے نوکیلی ترکاری جس کے اندر چھوٹے چھوٹے بیج اور سطح پر کان٘ٹے سے ہوتے ہیں .
بھنڈی بینگن کے ناؤں ڈھینڈس تھا
اروی توری بغیر جی بس تھا
(۱۸۱۰، میر، ک ، ۱۰۰۳)
ثابت بھنڈیوں کو دھوکر ان کے پچھلے سرے تراش لیجئے ... ثابت تیار شدہ بھنڈیوں کو تلئے .
(۱۹۴۷، شاہی دستر خوان ، ۲۶)
س
[ س : بھنڈا मराडा ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .