بڑی بیوی تھی دخت جمشید شاہ
جو دشرتی تھی شمشیر و تخت وکلاء
علاوالدین کےدل میں میاں بیوی کےملاپ کا رشک پیدا ہوا
(۱۸۹۷، تاریخ ہندوستان ، ۵ : ۳۶۶)
بیوی تم بھی شاہجہاں آبادوالوں کی طرح بولا کرو.
(۱۹۳۲، فراق دہلوی، لال قلعہ کی ایک جھلک ، ۳)
خاوند گھرکامیاں ہوتووہ گھری کی بیوی ہوں
(۱۸۷۳، مجالس النسا ، ۱ : ۸)
دھوبن : اوئی بیوی سات قرآن درمیان اس بندی پر.... ایسی کیا بپتا پڑی ہے
(۱۹۲۳، فراق دہلوی ، لال قلعہ کی ایک جھلک ، ۱۳)
آپ اگر طوائف ہیں تو بیوی اپنا معمول بتائیے ، آپ کے سبب سے دو پیسے ہمیں بھی مل جائیں.
(۱۸۸۸، طلسم ہوشربا، ۳ : ۲۲۱)
بیویوں کے ٹھٹ کے ٹھٹ آ موجود ہوتے.
(۱۹۱۷، شام زندگی ، ۱۰۷)