سکیاں کے ہات میں دیکھ پیالی مد کی
نہیں دیکھیا اگن کے تیں جو سیال
ہر ایک مکان میں بقدر ضرورت ... پیالے پیالیاں و آبخورے چن دیے گئے .
( ۱۸۴۵ ، احوال الانبیا ، ۱: ۱۷۵ )
چائے پینے کی ایک پیالی دیکھنے میں آئی .
( ۱۹۰۶ ، الحقوق و الفرائض ، ۱ : ۱۱۶ )
اب ہر پیڑے کی پیالی بناکر بیچ میں دال کی گوبی رکھ کر چاروں طرف سے بند کر کے ٹکیہ بنا لیں .
( ۱۹۴۴ ، ناشتہ ، ۳۷ )