خوش ہو خوشی ہنستی اہے ہور عیش متوالا ہوا
عشرت لگیا ات ناچنے الاب جب گایا اَنَن٘د
ابرو کے نزدیک یہ خال موزوں
خوش مصرعۂ مستزاد دستا
میں نے خوش ہو کر اس کے آزاد کرنے کا اشارہ انھیں دونوں انگلیوں سے کیا تھا .
( ۱۸۸۷، خیابان آفرینش ، ۷ ) .
میں نے ایسے معقول جواب دئیے کہ وہ بھی خوش ہو گئے ہوں گے .
( ۱۹۲۴ ، اختری بیگم ، ۹۸ ) .
ماں بھی اس سے خوش تھی چونکہ بیٹے کی کمائی باپ کے مزاج کو ہرا بھرا رکھتی تھی .
( ۱۹۸۶ ، اوکھے لوگ ، ۱۷۱ ) .
مرصّع کے خوش ایک پنجرے میں چھوڑ
رکھیا لیا کے رانویں کے نزدیک جوڑ
اپنا وہ خوش لباس بسنتی دکھا نظیر
چمکایا حسن یار نے کیا کیا بسنت کا
سبحان اللہ کیا خوب گانا ہے کیا خوش ترانہ ہے ، گانا جادو کا اثر رکھتا ہے .
( ۱۹۰۱ ، عشق و عاشقی کا گنجینہ ، ۱۱ ) .
ایک بیٹی ہے بھوت مقبول ، بھوت خوش اصول ، بھوت معقول ، بھوت خوش رنگ ، بھوت خوش ڈھنگ .
( ۱۶۳۵ ، سب رس ، ۶۴ ) .
انداز سے زیادہ نپٹ ناز خوش نہیں
جو خال اپنی حد سیں بڑا سومسا ہوا
جیٹھ ہو جانے دے آنے دے اساڑھ
خوش نہیں گرمی کے موسم میں سفر
بعضے ولیاں جی شراب خوش کئے ہیں ، بو تیزاب خوش کیے ہیں .
( ۱۶۳۵ ، سب رس ، ۲۶ ) .
بہت آب و ہوا خوش ہے وہاں کی
خدا نے دی اوسے رونق جہاں کی
اعلیٰ حضرت و اقدس بعد تخت نشینی اورنگ آباد رونق افروز ہوئے تو یہاں کی خوش آب و ہوا کو بہت پسند فرمایا .
( ۱۹۳۵ ، چند ہمعصر ، ۱۳۴ ) .
خدا خوش رسول خوش ، عالم خوش اس باب .
( ۱۶۳۵، سب رس ، ۹ ) .
میں نے یہ پوچھا ہے کہ کیا اس کے بغیر تم خوش نہیں رہ سکتے
( ۱۹۷۵ ، خاک نشین ، ۱۳۵ ) .
اسرائیل نے یوسف سے کہا اب مجھے مرنا خوش ہے کہ میں نے تیرا منھ دیکھا کہ تو ابھی تک جیتا ہے .
( ۱۸۲۲ ، موسٰی کی توریت مقدس ، ۱۹۰ ) .
سنواروں جو پھر پیم کی بزم کوں
کروں تازہ دل جگ کوں خوشی عزم سوں
ہمارا سجن خوش نظر باز ہے
تو اس دل میں سب عشق کا راز ہے
حلاوت دیئے تن کوں نعمت سنگات
دھری راحت روح خوش عطر سات
للہ الحمد کہ پھر وقتِ خوش اپنا دیکھا
گلشن خاطرِ غم دیدہ شگفتہ دیکھا
کھڑے رہے رضا لیکے ایلاڑ خوش
کئے اپنے سرحد تھے پیلاڑ خوش
ایسے میں جرات اور بھی پڑھ لے کوئی تازہ غزل
پھر اسطرح سے خوش تجھے پانا محال ہے
[ ف : خوش ؛ آوِستا : خوش ]
