۱۷. (لیت و لعل ، قسم بھرم وغیرہ ) اُٹھ جانا ، قائم نہ رہنا .
جسے تیرا ہو کرم
تو ٹوٹے سبھی بھرم
(۱۴۹۶، شاہ میراں جی (دکنی ادب کی تاریخ ، ۲۴))
تراب اس کو غنیمت جان جو رسوا ہوا جگ میں
محبت میں ہوا فانی ترا چون و چرا ٹوٹا
(۱۸۵۸، تراب ، ک ، ۴۴)
۱۸. (i) موقوف ہونا ، ختم ہونا .
کیا داغ عشق سے رہے ملبوس تن سفید
نکلا جب آفتاب تو ٹوٹا حصار صبح
(۱۸۳۶، ریاض البحر ، ۸۳)
اس نے کہا مجھے تپ ہے وہ تو ٹوٹ گئی مگر ابھی گردن میں درد باقی ہے.
(۱۹۲۵، حکایات لطیفہ ، ۱ : ۴۷)
(ii) بند ہو جانا ، ختم ہو جانا.
حیدر آباد کالج نہ معلوم پھر کسی وجہ سے ٹوٹ گیا.
(۱۸۸۷، پاٹے خاں ،۶)
بک ڈپو ٹوٹا تو مدارس کے انسپکٹر کے عہد ے پر مقرر ہوئے
(۱۹۳۲، مرحوم دہلی کالج ، ۱۶۶)
۱۹. (i) گھٹنا ، کم ہونا.
اس کے بعد مجمع بتدریج ٹوٹتا گیا اور بالاَخر منتشر ہو گیا.
(۱۹۲۵ ، غدر کی صبح و شام ، ۲۵۲ )
(ii) انْبوہ کثیر ہونا ، مجمع جمع ہنا.
ایک خلفت ٹوٹی اور اپنے شہزادے کو شہر کے ناکے تک پہنچا آئی.
(۱۹۳۴، خیال (نصیر حسین)، داستان عجم ، ۱۹)
(iii) منتشر ہونا ، تتر بتر ہوجانا.
ہو مقابل اس صف مثرگاں سے ہے کس کا جگر
پلیٹنیں ٹوٹیں جو یہ لشکر صف آرا ہو گیا
(۱۸۵۴ ، گلستان سخن ، ۷)
(iv) وقت گذر جانا ، مدت کم ہونا.
جب رات خاصی ٹوٹ گئی اور وہ جاگا تو بے موسمی بارش ہو رہی تھی.
(۱۹۶۲ ، آفت کا ٹکڑا ، ۲۸۰)
۲۰. (روزہ ، وضو) فاسد ہوجانا.
شیخ صاحب کی نماز سحری کو ہے سلام
حسن نیت سے مصلے پہ وضو ٹوٹ گیا
(۱۸۳۸، نصیر ، چمنستان سخن ، ۱۱)
۲۱. ناموزوں ہونا ، شعر میں وزن نہ پایا جانا (وزن شعر کے ساتھ).
عین گرتا ہے ، وزن ٹوٹتا ہے.
(۱۹۳۳، نظم طباطبائی مقدمہ ، یب)
۲۲. موت آنا ، مرنا جیسے ٹوٹی کی بوٹی نہیں ؛ (دل کے ساتھ ) نا امید ہو جانا ؛ (کرکے ساتھ) نا امید ہو جانا ، حوصلہ نہ رہنا ؛ لڑکا مر جانا ، (بازو کے ساتھ) بھائی مر جانا
(جامع اللغات ؛ فرہنگ آصفیہ)
۲۳. (ہمت کے ساتھ) حوصلہ نہ رہنا ، جرات نہ رہنا
جیتا رہے وہ جس نے مجھے مار کے چھوڑا
میں آپ سے ٹوٹا نہیں خود یار نے توڑا
(۱۸۵۸، تراب ، ک ، ۴۳)
س
[س : ترٹ (تِ) तिरात(ति) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .