۱. (بلند یا آہستہ) زبان سے (اپنا یا کسی اور کا کلام منظوپ یا منثور) ادا کرنا ؛ تلاوت کرنا.
میں نے بادب تمام اور بصدق تام ، فاتحہ پڑھ ، سرہانے طرف بیٹھ مناقب شروع کیا.
(۱۷۳۲ ، کربل کتھا ، ۳۹)
پڑھوں شہادت اکبر جو بزماتم میں
جگر کر پار ہو مصرع ہر اک سناں کی طرح
(۱۸۷۵ ، مونس ، مراثی ، ۲ : ۹۰)
مکہ کی عورتوں نے اس لڑائی میں بڑا حصہ لیا جنگ بدر کے مقتولوں پر مرثیہ پڑھتی تھیں اور لڑائی سے منہ موڑنے والوں پر تبّرا بولتی تھیں.
(۱۹۲۴ ، محمدؐ کی سرکار ، ۸۳)
۲. تعلیم پانا ، علم سیکھنا.
یہ بی اے پاس کر چکا ہے اور ابھی پڑھ رہا ہے.
(۱۸۹۹ ، رویائے صادقہ ، ۵۴)
۳. جاننا ، واقف ہونا.
چپ رہیے یہ لحاظ و ادب ہم پڑھے نہیں
پیچھے کو کیا ہٹیں قدم آگے بڑھے نہیں
(۱۸۹۲ ، شعور (نوراللغات ، ۲ : ۹۲)
میں نے صاحب تاج شوہر کے صفحۂ دل کی تحریر کا کچھ حصہ پڑھ لیا ہے.
(۱۹۲۵ ، مینا بازار ، شرر ، ۱۳)
۴. سیکھنا ، حاصل کرنا.
زیادہ علم عورتوں کو پڑھنا ضرور نہیں.
(۱۸۶۸ ، مرآۃ العروس (دیباچہ) ، ۴۲)
ہوا کے رخ پر ڈھلکنا سرے سے پڑھا ہی نہیں.
(۱۹۲۹ ، ’اودھ پنچ‘ لکھنؤ ، ۱۴ ، ۲۷ : ۳)
۵. بولنا (پرند وغیرہ کا سیکھنے کے بعد نقل اتارنا یا کہی ہوئی بات کو دہرانا) ، زبان سے کسی کی بولی نکالنا.
کہیں بوڑھے طوطے بھی قرآن پڑھا کرتے ہیں.
(۱۸۸۰ ، فسانۂ آزاد ، ۱ : ۵)
۶. جادو ٹونا کرنا ، منتر پھون٘کنا ، دم کرنا.
کیونکر نہ باغیوں سے لگاوٹ کرے وہ گل
پڑھ پڑھ کے روز پھول کھلائے ہیں پان میں
(۱۸۵۸ ، امانت (نوراللغات ، ۲ : ۹۲)
۷. دیکھنا ، مطالعہ کرنا.
کہاشہ نے ہاتھوں کی پڑھ کر لکیریں
تو ماتم کرے گی سکینہ ہمارا
(۱۸۷۵ ، دنیر ، دفتر ماتم ، ۱۶ : ۱۹)
عالموں کو ضرور عطا کیا جائے تاکہ وہ پڑھیں اور وعظ کہہ سکیں.
(۱۹۳۰ ، اردو گلستان ، ۹۶)
۸. سبق لینا
(نوراللغات ، ۲ : ۹۲)
۹. ورد کرنا ، بار بار رٹنا.
ترے بیمار کو آتی نہیں موت
پڑھے جائے کوئی یٰسین کہاں تک
(۱۸۷۸ ، گلزار داغ ، ۱۱۸)
استغفار بہت پڑھا کرو.
(۱۹۱۴ ، بہشتی زیور ، ۷ : ۴)
ہ
[ س : پٹنی ین पटनय ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .