( تاریخی ا ُصول پر )


چِیتا (ی مع) امذ  

۱. ایک درندے کا نام جو شکل و صورت اور خصوصیات میں بلّی اور کتّے سے مشابہ ہوتا ہے کھوپڑی چھوٹی اور گول ٹان٘گیں پتلی اور لمبی بالوں میں چمک اور چکنا پن مفقود دم باہر کی طرف سرے پر مڑی ہوئی بھورا رن٘گ اور جسم اور دُم پر دھبّے طول تقریباً ساڑھے چار فٹ ، قد ڈھائی فٹ یا کچھ زائد ، جسم کے بال جھبرے رفتار میں تیز ترین جانور ہے ، لاط : Felis gubata.
۲. اصیل مرغ کا ایک رنگ.
۳. ایک مخصوص لکڑی کے چھوٹے چھوٹے اور پتلے ٹکڑے جو دوا کے طور پر استعمال ہوتے ہیں اس کی عموماً دو قسمیں ہوتی ہیں اسی لیے اس کا مزا تلخ اور شیریں دونو طرح ہوتا ہے پیڑ اس کا ویران زمینوں میں اُگتا ہے ، چترک (رک) کی جڑ .
۴. رک : چیتلا .