( تاریخی ا ُصول پر )


زُبان (فت نیز ضم ز) امث  

۱۔ مُنْھ کے اندر کا وہ عضو جس میں قوّتِ ذائقہ ہوتی ہے اور جو نُطق کا آلہ ہے ، جیبھ .
۲۔ بولی جس کے ذریعے انسان تکلّم یا تحریر کی صورت میں اپنے خیالات اور جذبات ظاہر کرتا ہے.
۳۔ بول چال ، روزمرّہ.
۴۔ بات ، قول.
۵. رک : زباں دینا ، اقرار ، وعدہ
(نوراللغات).
۶۔ اندازِ بیان ، بات کرنے کا ڈھنگ۔
۷۔ (i) قلم کی نوک۔
(ii) تِیرو خنجر وغیرہ کی نوک ، نیز استعارۃً زبانِ خنجر سے خود خنجر مراد لیتے ہیں.
۸۔ شعلہ.
۹۔ (تصوّف) اسرارِ الٰہی کو کہتے ہیں
(مصباح التعرف ، ۱۳۳).
۱۰. (جُوتا سازی) منڈے کے پاکھوں کے نِیچے کی چمڑے کی پٹی
(۱ پ و ، ۲ : ۲۲۱).