لاش یا میت ؛ تابوت یا تختی جس پر مردے کو لے جاتے ہیں.
میرا اہے یوں رضا
میرا تابوت جنازا (کذا)
( ۱۵۰۳ ، نو سر ہار (ق) ، ۳۰ )
کریں قصد جتنا گورستان پر
چلیا نیں جنازہ سو میدان پر
( ۱۶۳۸ ، چندر بدن و مہیار ، ۱۱۰ )
جنازہ بادشاہ کا گورستان کو لے چلے اور سب وضیع و شریف ساتھ ہولیے.
( ۱۸۳۸ ، بستان حکمت ، ۵ )
ایک دن کسی نوجوان شہزادہ کا جنازہ یہاں لا کر دفن کیا گیا.
( ۱۹۱۳ ، انتخاب توحید ، ۶۴ )
[ ع ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .