یہ سماجیں اپنے مذہب کی اِشاعت و حفاظت می نہایت سرگرمی اور مستعدی سے مشغول ہیں .
(۱۹۱۲ ، مضامینِ سلیم ، ۱ : ۱۴۵) .
”برہمو سماج“ مدراس کی ”وید سماج“ اور اسی طرح کی دوسری انجیمنیں اس مقصد کو پیشِ نظر رکھ کر قائم ہوئی ہیں .
(۱۹۳۵ ، خطباتِ گارساں دتاسی (ترجمہ) ، ۴۸۸) .
میں نتے چند روز گُزرے ایک پبلک جلسے میں ”سماج کے اِرتقا میں مذہب کے عنصر کا مفہوم“ کے عنوان پر ایک تقریر کی تھی .
(۱۹۰۹ ، اقبال نامہ ، ۲ : ۱۱۹) .
لطیف اثر کا سماج پر گہرا مطالعہ معلوم ہوتا ہے .
(۱۹۸۳ ، حصارِ انا (پیش لفظ) ، ۱۰) .
کتابت کیتیں بانچہ کے کامراج
چتر کا چتر من کو دے کر سماج
ساج سماج سُوں راج کرو گجراج اور باج سجاے ہزارک
عید نوید مفید تمھے ، شاہِ عالم ، ہو بکرید مبارک
(۱۷۹۷ ، نادراتِ شاہی ، ۹۰) .
سب راگ راگنی اور ساتوں سُر اور تینوں گرام اور اکیس مورچھنا حاضر ہوئے اور ایسا سماج ہوا کہ کسی نے نہ دیکھا تھا نہ سُنا تھا .
(۱۸۵۵ ، بھگت مال ، ۴۳۳) .
رہے نِصف شب تک سماج ایک قائم
رکھیں یہ طریقہ وتیرہ وہ دائم