گولر کی شکل کا اور اس سے قدرے بڑا ایک سفید سرخ یا سیاہ رنگ کا میٹھا پھل (جس کے اندر چھوٹے چھوٹے سیکڑوں بیج ہوتے ہیں ۔ اس کا درخت بغیر پھولے ہوئے پھل دیتا ہے ) ، نیز اس پھل کا پودا۔
( خزائن الادویہ ، ۲ ، ۲۸۰ ) ، (لاطینی) Ficus carica.
کہ بہتے تھے واں کالوے نیر کے
اتھے جھاڑ انار ہور انجیر کے
سیب انار شفتالو انجیر انگور وغیرہ کا باغوں میں ۔۔۔۔۔۔ وفور۔
(۱۸۰۵ ، آرائش محفل ، افسوس ، ۱۶).
رنگوں کے اعتبار سے سفید سرخ سیاہ اور اودا انجیر دیکھنے میں آئے ہیں۔
(۱۹۷۵ ، ’ اخبار جہاں ، کراچی ، ۳۰ جولائی ، ۳۳).