( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۰۴ نتائج (۰سیکنڈ )
بَدْھ
۱. قتل ، ذبح ، موت کے گھاٹ اتارنے یا مار ڈالنے کا عمل .
۲. پھوڑا جو عموماً چڈے میں نکلتا ہے ، بد ؛ آتشک .
بِدْھ
۱. (i) جوڑ ، حاصل جمع ، میزان .
(ii) تجارتی مال سے بکری کی رقم کا تقابلی ٹوٹل
۲. نجومی کے زائچے کا حکم .
بِدھ
۱. قاعدہ ، ضابطہ ، دستور ، قانون ، آئین .
۲. مذہبی حکم رسم با ضابطۂ عمل جو ویدوں میں بیان کیا گیا ہے .
۳. وہ منتر جس میں کوئی حکم آیا ہو یا کسی رسم کا ذکر ہو .
۴. طرز عمل ، طریق معاشرت .
۵. قسمت ، تقدیر ، مقدر ، نصیب .
۶. ہاتھی کا چارہ یا راتب .
۷. خدا ، بدھاتا ، برہما .
۸. بات .
بُدْھ
۱. چہار شن٘بہ ، من٘گل کے بعد اور جمعرات سے پہلے کا دن .
۲. وہ ستارہ جو سورج سے قریب ہے ، عطارد ، دبیر فلک ، منشی گردوں ( کہا جاتا ہے کہ علم کا تعلق اس ستارے کی گردش سے ہے ) .
۳. ( جوتش ) نو گرہوں میں سے چوتھی گرہ ( بھارتی نجوم کے مطابق )
۴. (دلالی) پان٘چ کا عدد ، پان٘چ ، جیسے بدھ آنہ ( = پان٘چ آنہ )
۵. پنڈت ، عالم .
۶. دیوتا
۷. کُتَّا
۸. چان٘د ، قمر .
۹. نیک ستاروں کا قران ، سعد ستاروں کے یکجا ہونے کی صورت حال .
بُدھ
۱. (i) مہاتما گوتم بدھ جو حضرت عیسٰی سے تقریباً پانْچ سو برس پہلے بھارت کے صوبہ بہار میں بدھ مت کے بانی تھے .
(ii) بدھ مذہب کا پیرو .
بُدھ
پڑھا لکھا ، عقلمند .
بُدھ
۱. عقل ، بدھی .
۲. علم ، معرفت ، گیان .
۳. ہوش .
بَدْھ
۱. قتل ، ذبح ، موت کے گھاٹ اتارنے یا مار ڈالنے کا عمل .
۲. پھوڑا جو عموماً چڈے میں نکلتا ہے ، بد ؛ آتشک .
بَدْھ بَھوتِک
( ہندو ) نفس کشی اور نیک اعمال کے ذریعے آئینہ دل کو اس قدر صاف کرنے کا عمل کہ اس میں دوسروں کے خیالات منعکس اور منکشف ہونے لگیں .
بَدْھ ڈَنْڈ
سزاے موت ، پھان٘سی
~
۱
۲
۳
۴
۵
>