( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۴۱ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۶   ۷   ۸   ۹   ۱۰   ۱۱   ۱۲   ۱۳   ۱۴       >
  1. دَسْت آویز

    رک : دستاویز.
     

  2. دَسْت آویزی

    رک : دستاویزی.
     

  3. دَسْت ِ باد پَیما

    ۱. ہاتھ جو ہوا میں ہلے جیسے شرابیوں کا .
    ۲. جس ہاتھ سے کوئی کام نہ نکلے ، نکمّے ہاتھ.
     

  4. دَسْت باز

    چالاک ، ہوشیار ، کاریگر ؛ وہ جو سب کچھ خرچ کردے ؛ شطرنج کا کھلاڑی.
     

  5. دَسْت بازی

    ۱. ہاتھا پائی ، زور آزمائی ، دست درازی.
    ۲. پنجہ لڑانا ، شطرنچ کھیلنا.
     

  6. دَسْت بافی

    ہاتھ سے کپڑا بننا ، ہاتھ کی کاریگری ، صنّاعی.
     

  7. دَسْت ِ بالا

    غالب ، مُسلّط ، حاوی.
     

  8. دَسْت بَخَیر

    خدا خیر کرے ، اللہ محفوظ رکھے ، جب کسی چوٹ ، مرض (جسے پھوڑا وغیرہ) یا تکلیف کا ذکر کرتے ہیں یا اس چوٹ اور مرض کی جگہ اپنے یا اپنے کسی مخاطب کے جسم کے کسی حصّے میں ہاتھ کے اشارے سے بتاتے ہیں تو یہ کلمہ زبان پر لاتے ہیں.
     

  9. دَسْت بَداماں ہونا

    کسی سے اُلجھنا ، دست و گریباں ہونا ، مناقشہ کرنا.
     

  10. دَسْت بَدَسْت

    ۱. ایک کے ہاتھ سے دوسرے کے ہاتھ میں ، ہاتھوں ہاتھ ، جلد ، شتاب.
    ۲. آمنے سامنے ، روبرو.
    ۳. ہاتھ کے ہاتھ.