( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۸۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۶   ۷   ۸   ۹   ۱۰   ۱۱   ۱۲   ۱۳   ۱۴       >
  1. گولْڈ مائِن

    گنجینۂ زر ، خزینۂ زر ، سونے کی کان، زمین کے اندر کا وہ مقام جہان کھدائی کر کے معدنیات اور سونا نکالا جاتا ہے.
     

  2. گولْڈ میڈَل

    سونے کا تمغہ جو چاندی کے تمغے سے بڑا اور پلاٹینم کے تمغے سے چھوٹا سمجھا جاتا ہے اور انعام کے طور پر دیا جاتا ہے، طلائی تمغہ ، تمغۂ زر.
     

  3. گولْڈ میڈَلِسْٹ

    طلائی تمغہ یافتہ ، جس نے سونے کا تمغہ حاصل کیا ہو.
     

  4. گولْڈَن

    سنہرا ، سونے کا ، سنہری طلائی ؛ (کنایۃً) قیمتی ، عمدہ.
     

  5. گولْڈَن جُوبْلی

    جشنِ زرّیں ، پچاس سالہ جشن ، طلائی جوبلی ، جشنِ پنجاہ سالہ.
     

  6. گولْڈَن چانس

    سنہرا موقع ، مناسب ترین وقت ، بہت اچھا موقع.
     

  7. گولْڈَن فُرُوٹ

    سنہرے رنگ کا پھل ؛ (کنایۃً) نارنگی ، سنگترہ.
     

  8. گولْڈَن نائِٹ

    (لفظاً) سنہری رات ؛ شبِ زرّیں (اصطلاحاً) شادی کی پہلی رات ، شب زفاف.
     

  9. گُولَر

    ۱. ایک تناور درخت اور اس کا پھل جو انجیر سے مشابہ ہوتا ہے اس درخت میں پھول بہت کچّے گولر توڑنے سے اندر سے دودھ نکلتا ہے اور پکّا توڑنے سے اندر سے ننھے منّے زندہ بھنگے نکلتے ہیں تیز بڑ وغیرہ کا پھل (لاط: Ficus Glomerata) .
    ۲. روئی کا کچا اور بند ڈوڈا
    ۳. گولر کباب اُبلے اور پسے ہوئے گوشت کے اندر پودینہ ، ادرک اور پنیر بھر کر پکائے جاتے ہیں جن کی شکل گولر کی طرح ہوتی ہے.
     

  10. گُولَر کا بُھنگا

    (کنایۃً) ایسا شخص جو گھر سے باہر نہ نکلتا ہو، کنویں کا مینڈک.