( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۶۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۸   ۹   ۱۰   ۱۱   ۱۲   ۱۳   ۱۴   ۱۵   ۱۶       >
  1. قَلَم کی رَوانی

    قلم کا تیزی سے چلنا ؛ بلا تکلّف لکھنا .
     

  2. قَلَم کِیلی

    کشتی کا ایک دان٘و جب حریف سامنے کھڑا ہو تو ظفر کو چاہیے کہ اپنے داہنے ہاتھ کی انگلیوں کو حریف کے بائیں ہاتھ کی انگلیوں میں بطور پنجہ ڈال کر اپنے داہنے ہاتھ کو مع حریف کے پنجے کے اپنی گردن پر لا کر داہنی کہنی حریف کی بائیں کلائی کے اوپر سے لا کر نیچے کو دبائے ، حریف چٹ لیٹ جائے گا .
     

  3. قَلَم کھینچْنا

    ۱ـ کاٹنا ، رد کرنا ، منسوخ کرنا .
    ۲. لکھنے سے ہاتھ روک لینا ، لکھتے لکھتے چھوڑ دینا ، لکھنے سے باز رہنا .
     

  4. قَلَم گِیر

    قلم پکڑنے والا ، لکھنے والا .
     

  5. قَلَم گھِسانا

    ( تحقیراً ) لکھنا .
     

  6. قَلَم گھِسائی

    ( تحقیراً ) لکھنے کا کام ، قلم کی محنت .
     

  7. قَلَم گھِسْنا

    رک : قلم گھسانا ، لکھنا ، لکھائی کا کام .
     

  8. قَلَم لَڑکھَڑانا

    رک رک کر لکھنا ، لکھتے وقت تذبذب ہونا .
     

  9. قَلَم لَگانا

    ۱. پودے سے شاخ کاٹ کر زمین میں لگانا تا کہ ایک اور پودا پیدا ہو جائے .
    ۲. (i) ایک شاخ کا دوری میں پیوند کرنا .
    (ii) ایک چیز کو دوسری چیز کے ساتھ ملا دینا ، پیوند کرنا .
    ۳. قلم سے اصلاح کرنا .
     

  10. قَلَم لَگْنا

    قلم لگانا ( رک ) کا لازم ؛ پیوند کاری ، کسی پودے میں دوسرے پودے کی ٹہنی لگانا .