( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۶۴۶ نتائج (۰سیکنڈ )
بات تَک نَہ پُوچْھنا
رک : بات بھی نہ پوچھنا .
بات تَک نَہ کَرْنا
نہایت بیزار یا ناخوش ہونا.
بات توڑْنا
۱. کسی کی گفتگو کے اثنا میں بول اٹھنا ، قطع کلام کرنا ، بات کاٹنا (رک).
۲. بات رد کر دینا ( قدیم ، دل وغیرہ کے ساتھ مستعمل ).
بات تولْنا
کسی بات کے ہر پہلو پر غور کرنا.
بات تو یہ ہے
۱. خلاصہ یہ ہے ، مختصر یہ ہے ، الغرض ، القصہ ، الحاصل
۲. اصلیت یہ ہے ، حقیقت یہ ہے .
بات تَہ کَرْنا
مسئلے کو ختم کرنا ، ذکر بند کرنا .
بات تے جُدا ہونا
نافرمانی کرنا ، حکم کو نہ ماننا.
بات تِیر لَگْنا
کسی بات کا دل میں تیر کی طرح چبھنا ، صدمہ پہن٘چانا.
بات تَھل کی نَہ بیڑے کی
وعدہ کبھی پورا نہیں ہوتا ، قول پر قایم نہیں رہتے ( متلون المزج کے لیے مستعمل )
بات ٹالْنا
سن کے چپ رہنا ، اِس کان سن کے اُس کان سے اڑا دینا ( تعمیل سے پہلو تہی کرنے یا مسئلے کو ختم کرنے یا جھگڑا رفع دفع کرنے کی غرض سے ).
<
۹
۱۰
۱۱
۱۲
۱۳
۱۴
۱۵
۱۶
۱۷
>